نہر پاناما

نہر پاناما وسطی امریکہ کے ملک پاناما میں واقع ایک بحری نہر ہے جس کے ذریعے بحری جہاز بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان سفر کر سکتے ہیں۔ اس نہر کی تیاری انجینئرنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مشکل ترین منصوبہ تھا۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں جہاز رانی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے کیونکہ اس سے قبل جہاز براعظم جنوبی امریکا کے گرد چکر لگا کر کیپ ہارن (Cape Horn) سے بحر الکاہل میں داخل ہوتے تھے۔ اس طرح نیویارک سے سان فرانسسکو کے درمیان بحری فاصلہ 9 ہزار 500 کلومیٹر (6 ہزار میل) ہو گیا جو کیپ ہارن کے گرد چکر لگانے پر 22 ہزار 500 کلومیٹر (14 ہزار میل) تھا۔ 1914 میں اس نہر کو کھولا گیا۔ اس کی تعمیر میں کئی مسائل کا سامنا ہوا اور فرانس کے 1981ء کے ناکام منصوبے کے دوران 22 ہزار مزدور جاں بحق ہوئے۔ امریکی منصوبہ 1904ء میں شروع ہوا اور اس کے دوران بھی تقریباً 5 ہزار کارکن ہلاک ہوئے .

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *