
میڈم مَیری کیوری ایک پولش نژاد فرانسیسی سائنسدان جنہیں پہلی خاتون نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہی نہیں وہ پہلی سائنسدان تھیں جنہیں دو بار نوبل انعام دیا گیا (اب تک صرف پانچ افراد کو دو بار انعام دیا گیا یے).اس کے علاوہ وہ پہلی سائینسدان تھیں جنہیں دو مختلف شعبہ جات میں نوبل انعام ملا( فزکس اور کیمسٹری). اپنے شوہر پیئر کیوری کے ہمراہ انہوں نے ریڈیو ایکٹیویٹی کا عمل دریافت کیا اور دو نئے عناصر (پولونیم اور ریڈیَم) دریافت کئے۔
انہوں نے جنگ عظیم اول کے دوران فیلڈ ہسپتالوں کو ایکسرے کی سہولت دینے کیلئے موبائیل ریڈیو گرافی یونٹ تیار کروایا اور خود فیلڈ ہسپتالوں میں ریڈیالوجی کا کام کرتی رہیں۔ اپنے ریڈیو ایکٹیویٹی پر کئے گئے تحقیقی کام اور دریافت کردہ عنصر ریڈیم کی تابکاری کے مضر اثرات (جو اس وقت منظر عام پر نہیں آئے تھے) کے باعث انہیں اپلاسٹک اینیمیا کی بیماری لاحق ہوئی، جس سے 1934 میں ان کی موت واقع ہوئی ۔
اسی طرح کی دلچسپ معلومات کے لیے برین مسالہ کو فیسبک اور انسٹاگرام پر فالو کریں ۔
Be First to Comment