سوال: چھتے میں چھے کونوں والے ہیکساگونل خانے ہی کیوں ہوتے ہیں؟
خلیوں کی ساخت: ہیکساگون کی ساخت مادے کے خلیوں اور مالیکیول کو اس طرح جوڑتی ہے کہ ان کے بیچ کم سے کم خالی جگہ بچتی ہے۔ اس طرح کم سے کم جگہ اور میٹیریل استعمال ہوتا ہے۔
مضبوط اور مستحکم: ہیکساگون کی چھ تحصیلیں پڑنے والے دباؤ کو آپس میں برابر بانٹ لیتی ہیں اور اس سے چھتے کا ڈھانچہ مضبوط اور مستحکم ہوتا یے۔ یہی وجہ ہے کہ شش جہتی اشکال قدرتی طور پر زیادہ پائی جاتی ہیں۔
ہوا کی روانی: ہیکساگون میں ہوا کی روانی بے مثال ہوتی ہے۔ اسی لیے اس طرح کے ڈھانچے چھتّوں کے ساتھ ساتھ دیمک کے گھروندے میں بھی پائے جاتے ہیں کیونکہ وہاں ہوا کی روانی بہت اہم ہے۔
ان تمام وجوہات کی بنا پر ہیکساگونی ڈھانچے اور اشکال قدرتی طور پر سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں اور نیچرل سیلیکشن (قدرتی انتخاب) ان جانداروں کو فروغ دیتا ہے جو ان اشکال کا استعمال کرتے آئے ہیں۔
Be First to Comment